UP police Dr. Manzoor Alam
یوپی پولیس کی بربریت سے جب پرینکا گاندھی محفوظ نہیں رہ سکیں تو عام لوگوں کے ساتھ کس طرح ظلم ڈھایا گیا ہوگا: ڈاکٹر منظور عالم نئی دہلی (پریس ریلیز) اتر پردیش پولیس کی بربریت شرمناک اور ایک طرح سے عوام کے خلاف اسٹیٹ کریک ڈاؤن ہے۔ یوپی کے مختلف اضلاع میں جس طرح گھروں میں گھس کر پولیس نے عورتوں کے ساتھ بدتمیزی کی ہے،بچوں کے پٹائی کی ہے بوڑھے لوگوں پر حملہ کیا ہے گھروں کے املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ ہندوستان میں میں پولیس کی جانب سے ایسی بربریت اور ظلم کی مثال نہیں ملتی ہے،پولیس کی غنڈہ گردی اور بربریت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے ہے کہ وہ خاندان بھی محفوظ نہیں ہے جس نے ہندوستان کی آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا اور اس ملک کو ترقی یافتہ بنانے میں اپنا سب کچھ قربان کردیا۔ان خیالات کا اظہار آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی اس خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جس نے ہندوستان کو آزادی دی۔ ا س کی ترقی کے لئے لیے قربانیاں دی ہے ہے اس کو اتر پردیش کی پولیس نے...