اتر پردیش میں لاءاینڈ آڈر کا مسئلہ تشویشناک
ڈاکٹر محمدمنظور عالم ہندوستان میں قتل وغارت گری ،لوٹ مار،ریپ ،ڈاکہ زنی ،کرپشن اور اس جیسے دیگر جرائم بکثرت وقوع پذیرہوتے ہیں،انتظامیہ اور ارباب اقتدار جرائم پر قابو پانے میں ہمیشہ ناکام نظر آتے ہیں،ہمیشہ اور ہر انتخاب میں ماضی کی تاریک تصویروں کو دیکھاکر روشن مستقبل کا خاکہ پیش کرکے ووٹ مانگا جاتاہے لیکن سرکاریں بن جانے کے بعد لاءاینڈ آڈر کا نظام جوں کا توں برقرار رہتاہے ،حکومتیں اپنے وعدوں کی تکمیل اور عوامی فلاح وبہبود کاکام کرنے کے بجائے اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر عوام کا استحصال شروع کردیتی ہیں ،اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران بھی عام انتخابات کی طرح بی جے پی نے بہت سارے سبز باغ دکھائے ،دیگر امور کے ساتھ کرائم ،کرپشن ،ریپ اور قتل کے موضوعات پر سابقہ سماج وادی سرکار کی کھل کر مذمت کی ،اکھلیش حکومت کو ناکام قراردیا ،عوام سے ریاست اتر پردیش کو امن وسکون کا گہوارہ بنانے ،جرائم پر قابو پانے اورلاءاینڈ آڈر کا مسئلہ درست کرنے کا وعدہ کیا لیکن حکومت بن جانے کی بعد اتر پردیش کی صورت حال اور زیادہ بدتر ہوچکی ہے ،جو صورت حال اکھلیش حکومت کے گذشتہ پانچ سالوں میں یوپی کی نہیں ہوئی تھی اس...