Posts

Showing posts from May, 2020

June Namaz Timings for Bangalore

Namaz Timings for Bangalore *8' Shawwal 1441 Hijri* *1st' June 2020 Monday* ☄ Subah Sadiq  : 04 : 26 ☀️ Tulu Aaftab   : 05 : 52 🌄 Ishraq.            : 06 : 13 🌅 Chasht.          : 08 : 13 🌗Zohar             : 12 : 17 🌒Asar               :  04 : 50 🌖Maghrib         :  06 : 43 🌕Eesha             :  08 : 09 HASBUNALLAHU WA NI’MAL WAKEEL حسبنا الله ونعم الوكيل Stay Home -Stay Safe- Maintain Social Distancing Al Islah - Bangalore 9845498354

Erthughul and Tipu Sultan

فتوے، ارطغرل اور ٹیپو سلطان بدھ 27 مئی 2020ء افتخار گیلانی جس طرح کے فتوے آجکل بعض علماء ارطغرل ڈرامہ سیریل کے حوالے سے صادر کر رہے ہیں، مجھے یاد آتا ہے کہ نوے کی دہائی کے اوائل میں شہید ٹیپو سلطان پر مبنی سیریل کو بھی کچھ اسی طرح نشانہ بنایا گیا تھا۔ ارطغرل پر نشانہ کچھ زیادہ ہی ہے کیونکہ نوجوان نسل اس میں اپناروشن اورتابناک ماضی ،حمیت اور تہذیب وثقافت تلاشنے لگی ہے۔ بھگوان گڈوانی کی ناول دی سورڈ آف ٹیپوسلطان پر سیریل بنانے کا بیڑا معروف بالی ووڈ اداکار اور ہدایت کار سنجے خان نے اٹھایا تھا۔ وہ خود ہی ٹیپو سلطان کا کردار بھی نبھا رہے تھے۔ اس سے قبل دوردرشن سے ہندو اساطیری کہانیوں رامائن اور مہابھارت پر سیریل ٹیلی کاسٹ ہو چکے تھے۔ شاید سیکولرازم کا بھرم رکھنے کیلئے حکومتی ذمہ داروں نے ان دو مقبول سیریلوں کے بعد بہادر شاہ ظفر اور ٹیپو سلطان پر ڈرامہ بنانے اور نشر کرنے کی منظور ی دی تھی۔ بس کیا تھا کہ ایک طرف ہندو انتہا پسند کورٹ اور سڑکوں پر سراپا احتجاج تھے، دوسری طرف مولوی حضرات کے فتوے تھے۔ حیدر علی کی اہلیہ اور ٹیپو سلطان کی والدہ کا کردار گجراتی اداکارہ دیپیکا شخالیہ نبھا رہی تھی...