Colors of Terror (Urdu)
ڈاکٹر محمد منظور عالم مشرقی ایشیا کی نویں چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے پرزور انداز میں یہ بات رکھی کہ ’’دہشت گردی کو مذہب سے نہیں جوڑناچاہیے‘‘ اور اس دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے حقیقی انٹرنیشنل پارنٹرشپ وجودمیں آنی چاہیے نیز جو انسانیت پر یقین رکھتے ہیں انھیں ایک ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے کیونکہ دہشت گردی کا مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ان کی اس بات سے کسی کو اختلاف نہیں ہو سکتا؟ یہ ایک اٹل حقیقت ہے لیکن تصویر کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ عام طور پر لوگ اپنی آسانی کے لیے دہشت گردی کو ایک دوسرے کے مذہب سے جوڑدیتے ہیں جس سے مذہب کا وہ رول جو انسانی شرافت اور وقار کو قائم رکھنے، غربت وجہالت کو دور کرنے کے لیے ہوتا ہے، کمزور ہوجاتا ہے اور مذاہب کو اس کی اصل روح سے دور کر کے اس کو بے شمار الزامات اور شکوک وشبہات کے دائرے میں ڈال دیا جاتا ہے اور اس کے نتیجہ میں مذاہب کے ماننے والوں کی وضع، قطع، رہائش، لباس اور ہر ایک چیز کو مشکوک کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، جو غلط ہے۔ جو بات غلط ہے وہ کبھی صحیح نہیں ہوسکتی چاہے وہ بہت دیر کے بعد لوگوں کو بالعموم اور لیڈروں...