Thursday 26 October 2023

10 things every father should teach their kids



Children need stronger fathers.
Here are 10 things every father should teach their kids:



1. How To Respect Teach your children to respect themselves, others, and their environment. Explain that respect is earned and not given freely, and that it is important to show respect in all aspects of life.


2. Take Responsibility For Their Actions Teach your children to take responsibility for their actions and decisions. Explain that they are responsible for their own behavior, and the consequences of their choices.

3. Always Be Honest Teach your children the importance of being honest in all situations. Explain that honesty is the best policy and that lying can have serious consequences.
4. Master Self-Control & Discipline Teach your children how to control their emotions and impulses in difficult situations. Explain that self-control is essential for making good decisions and avoiding bad ones.
5. Importance Of Perseverance Teach your children the value of hard work and dedication in achieving goals. Explain that success often requires perseverance, even when things seem impossible or difficult at first.
6. Develop Problem-Solving Skills Teach your children how to think critically, and solve problems on their own without relying on others for help or advice. Explain that problem-solving skills are essential for success in life, both personally and professionally.
7. Teach Them About Finance Teach your children about: • Money management • Credit cards • Budgeting • Investing • Saving • Loans • Taxes So they can make informed financial decisions as adults.
8. Manage Their Time Efficiently Teach your children how to manage their time effectively so they can prioritize tasks, and meet deadlines without feeling overwhelmed, or stressed out by too many commitments or obligations at once.
9. Communication Skills Teach your children how to communicate effectively with others by: - Listening carefully - Speaking clearly - Asking questions respectfully - Expressing opinions confidently So they can build strong relationships with people from all walks of life.
10. How to do Self-Care Teach your children the importance of taking care of themselves: • Physically: eating healthy foods & exercising regularly. • Mentally: getting enough sleep & managing stress levels. • Emotionally: expressing feelings & seeking help when needed.

فلسطین' تاریخ کے دریچے سے۔۔۔۔


✍:- تابش سحر 

Uploading: 259075 of 259075 bytes uploaded.

بابرکت سرزمین کیوں؟ (قسط ۱)

 

مصر، اردن، شام اور لبنان کے درمیان واقع خطّۂِ ارضی کو "فلسطین" کہتے ہیں جس کا شمال مغربی علاقہ بحیرہ روم سے جاملتا ہے۔ یہ کوئی عام علاقہ نہیں بلکہ مقدّس سرزمینِ شام کا نہایت ہی اہم حصّہ ہے جس کے بابرکت ہونے کی شہادت قرآن مجید نے دی ہے۔ حضرت ابراہیمؑ نے صنم کدۂِ عراق کے سارے بت پاش پاش کردیے تو آپ کے لیے نارِ نمرود بھڑکائی گئی جو اللہ کے فضل و کرم سے سراپا سلامتی بن گئی تھی۔ قوم کی ہٹ دھرمی، سرکشی اور صنم پرستی سے بیزار ہوکر حکمِ خداوندی کی فرمانبرداری میں بالآخر آپؑ نے عراق کو الوداع کہا، ہجرت کا فریضہ انجام دیا اور اس مقدّس سرزمین کو اپنا وطن بنایا جسے ہم فلسطین کے نام سے جانتے ہیں۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے سامنے سجدہ کرتے تو فلسطین کی مٹّی' خلیلِ خدا کی جبینِ نیاز کو چومتی اور اپنی قسمت پر رشک کرتی۔ 

حضرت ابوذر غفاریؓ کہتے ہیں میں نے حضور صلّی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ روئے زمین کی سب سے پہلی مسجد کونسی ہے؟ آپؐ نے فرمایا "مسجدِحرام"

میں نے کہا "اس کے بعد؟'

آپؐ نے فرمایا "مسجدِ اقصٰی" 

میں نے دریافت کیا کہ دونوں کی تعمیر کے درمیان کتنا وقفہ ہے؟

آپؐ نے ارشاد فرمایا "چالیس سال" 

اس مکالمے سے گمان ہوتا ہے کہ مسجدِ اقصٰی کے پہلے معمار حضرت ابراہیمؑ ہے۔ 


حضرت لوط علیہ السلام' اپنی قوم کو بےحیائیوں اور برائیوں سے برابر روکتے رہے مگر قوم نہ مانی سو ان پر پتھروں کی برسات ہوی اور وہ اس طور پر مبتلائے عذاب ہوے کہ عبرت کا نشان بن کر رہ گئے، پراسرار بحرِ مُردار آج بھی اس ہیبت ناک حادثے کے صدمے سے نہیں نکل سکا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی (حضرت لوطؑ) کو پیروکاروں سمیت نجات عطا کی اور انہیں دیارِ بابرکت میں اقامت کی سعادت بخشی۔


یوسفِ گم گشتہؑ کا وطن بھی فلسطین ہی تو ہے یعنی گیارہ ستارے اور آفتاب و ماہتاب کی سجدہ گزاری کا خواب اسی سرزمین پر دیکھا گیا، کنواں، غلام، بھیڑیا اور قمیص سب فلسطینی ہیں پھر صبرِ جمیل کی عملی تفسیر حضرت یعقوب علیہ السلام نے اسی سرزمین پر پیش کی۔ حضرت یوسفؑ مصر کے تختِ شاہی پر جلوہ افروز ہوے تو کنعان کے قحط زدہ ستارے دربارِ یوسفی میں حاضر ہوے، فیضانِ یوسفی سے مستفید ہوے اور عفو و درگزر کا پروانہ حاصل کیا۔ یعقوبؑ اپنے اہل خانہ سمت مصر تشریف لائے اور یوں بنی اسرائیل مصر کے ہوکر رہ گئے مگر جب یوسفؑ کے بعد فراعنۂِ مصر نے فرزندانِ اسرائیل کو تختۂِ مشق بنالیا، ان پر ظلم کے پہاڑ توڑے تو اللہ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مبعوث کیا، آپؑ خدا کی نشانیاں لے کر دربارِ شاہی میں پہنچے، تبلیغِ دین کا فریضہ انجام دیا، ساحرانِ فرعون کو شکست دی، منطقی دلائل پیش کیے لیکن فرعون کی قسمت میں ہدایت نہ تھی سو آپؑ اللہ تعالیٰ کی اجازت سے اپنی قوم کو لے کر نکلے، فرعون بھی لاؤلشکر سمیت پیچھا کرنے لگا، بحرِ قلزم کے کنارے آپؑ نے زمین پر عصا دے مارا تو درمیان میں راہ نکل آئی بنی اسرائیل پار نکل گئے اور فرعون اپنی فوج سمیت غرقاب ہوگیا۔ 


فرعون سے نجات کے بعد بنی اسرائیل کو جس ارضِ مقدّسہ میں داخلے کا حکم دیا گیا اس کا ایک حصّہ فلسطین بھی تھا، جہاں قومِ جبّارین کی حکومت تھی، اپنی کج روی کے باعث بنی اسرائیل وادیِ تیہہ میں بھٹکتے رہے اور جب سزا کی مدّت پوری ہوی اور وہ جہاد پر آمادہ ہوگئے تو اللہ تعالیٰ نے انہیں ارضِ مقدّسہ کا وارث بنادیا۔ 


حضرت داؤد علیہ السلام نے باطل کے آلۂِ کار جالوت کو قتل کردیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کے سر پر بادشاہت کا تاج سجایا، علم و حکمت کے زیور سے آراستہ کیا، ان کی سلطنت میں فلسطین اہم مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام اپنے والد کے بعد بادشاہ ہوے تو انہوں نے فلسطین کو منظّم شہر میں تبدیل کردیا۔


حضرت زکریاّ و یحیی علیھما السلام، پاکباز خاتون مریم اور مضطرب دلوں کے مسیحا ابنِ مریم علیہ السلام کا تعلّق بھی ارضِ مقدّسہ سے ہے۔ یہ چند مشہور نبیوں کے نام ہیں ان کے علاوہ سینکڑوں نبیوں کا تعلّق اس سرزمین سے رہا ہے، نبیوں کی کثرت سے آمد رحمت و برکت کا خزینہ ہے، ہدایت کا سرچشمہ ہے اور اخروی نجات و کامیابی کا ذریعہ ہے بایں وجہ اسے بابرکت سرزمین کہا گیا، اس کے علاوہ سرسبزوشادابی، زمین کی زرخیزی اور خوشگوار موسم دنیوی برکت کی نشانیاں ہیں۔ سفرِ معراج میں خانۂِ کعبہ سے مسجدِ اقصیٰ کی طرف لے جانے میں یہ حکمت پوشیدہ نظر آتی ہے کہ اس سرزمینِ انبیاء کی اہمیت اور عظمت کا احساس دلایا جائے۔