یادوں کے جھروکے: ہندوستانی اردو منچ کے زیرِ اہتمام تین عظیم شخصیات کی یاد میں معنی خیز شام - Three Great Personalities of Bangalore City | Memorable Program

Glimpses of "In Memoriam" A Meaningful Evening to pay tribute to three great personalities -Sir Syed Abdul Khuddus Qadri, Khan Bahadur Hajee Sir Ismail Sait, and Alhaj Adam Ebrahim Sait.
Organised by Hindustani Urdu Manch ,Presided By Aijaz Ali Johari Ajaz Johri.
The evening brought together distinguished guests from every walk of life. What began as a formal session soon unfolded into an informative and deeply enriching experience of listening and reflection.
The eminent speakers lent the occasion rare grace and depth. Mr. Muneer Ahmed Jami spoke with poetic eloquence on the life and legacy of Syed Shah Abdul Khuddus Qadri. He was followed by Moulana Md. Ali Rashadi, who delivered a heartfelt and fitting tribute to Alhaj Adam Ebrahim Sait. The session culminated in a powerful and inspiring address by Mr. N. D. Mulla on the remarkable life and enduring contributions of Khan Bahadur Hajee Sir Ismail Sait.
Together, the speeches honoured the vision, service, and legacy of these distinguished personalities, leaving the audience with a renewed sense of admiration, inspiration, and pride.
As the Coordinator of this event, it was a privilege and a honour for me to be part of such a meaningful evening. I am deeply grateful to the eminent speakers, respected guests, and every member of the organising team whose dedication and support contributed to the success of the programme.


VIDEO LINK _ https://www.youtube.com/watch?v=oMHdXMV4ZmM

بنگلور: ہندوستانی اردو منچ کی جانب سے تین عظیم شخصیات، سر قاضی سید شاہ عبد الخدوس قادری، خان بہادر حاجی سر اسماعیل سیٹھ اور الحاج آدم ابراہیم سیٹھ کی یاد میں ”یادوں کے جھروکے“ کے عنوان سے ایک بامعنی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت منچ کے صدر جناب اعجاز علی جوہری نے کی۔ ہر طبقے اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے ممتاز مہمانوں نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز ایک باقاعدہ نشست کے طور پر ہوا، مگر آگے چل کر یہ سماعت، فکر اور غور و خوض کا ایک دلچسپ اور معلومات افزا تجربہ بن گیا۔
جناب منیر احمد جامی نے سر سید شاہ عبد الخدوس قادری، المعروف بہ ”خدوس صاحب“، کی زندگی اور کارناموں پر شاعرانہ اندازِ بیان میں نہایت خوبصورت اور مؤثر تقریر کی۔ ان کے بعد مولانا محمد علی رشادی نے الحاج آدم ابراہیم سیٹھ کی شخصیت، خدمات اور یادگار کارناموں کو یاد کرتے ہوئے جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا۔
منچ کے اعزازی سیکریٹری جناب این ڈی ملا نے پُروقار اور حوصلہ افزا خطاب فرمایا۔ انہوں نے خان بہادر حاجی سر اسماعیل سیٹھ کی نمایاں زندگی اور ان کی دیرپا خدمات کو مختصر وقت میں جامع انداز سے پیش کیا۔
مقررین کی تقاریر ان تینوں ممتاز شخصیات کی بصیرت، عوامی خدمت اور لازوال کارناموں کے لیے خراجِ تحسین ثابت ہوئیں۔ حاضرین نے ان شخصیات کے لیے احترام، قدردانی اور فخر کے جذبات محسوس کیے۔
یہ تقریب نہ صرف ان عظیم شخصیات کی یاد تازہ کرنے کا ذریعہ بنی، بلکہ اس نے نئی نسل کو ان کے افکار، خدمات اور قومی و سماجی کردار سے روشناس کرانے کا موقع بھی فراہم کیا۔
پروگرام کے اختتام پر کوآرڈینیٹر جناب جمیل احمد ملنسارؔ نے اعلان کیا کہ آئندہ جمعہ، اسی ادبی مجلس کی اگلی کڑی میں، کنڑ زبان و ادب کے دو عظیم فنکاروں، جناب کریم 

خان صاحب اور ”نِتّیوتسو کَوی“ جناب نثار احمد صاحب، پر گفتگو ہوگی

Comments