رسمِ اجرا و مشاعرہ
ادبی، دینی اور فکری تنظیم الاصلاح، بنگلور کے زیرِ اہتمام "افاضاتِ علامہ نیشاپوری" کی رسمِ اجرا و مشاعرہ کا ایک باوقار ادبی اجتماع جمعرات، 6 اگست 2026، شام 6:30 بجے منعقد ہوگا۔
یہ تقریب ہم سینٹر، نزد شفاء ہسپتال، بنگلور میں منعقد کی جائے گی، اس موقع پر حضرت مولانا عبدالغفور صاحب باقوی کتاب "افاضاتِ علامہ نیشاپوری" کی رسمِ اجرا انجام دیں گے، جبکہ مولانا مولانا ڈاکٹر راہی فدائی صاحب باقوی کلیدی خطاب پیش کریں گے۔
تقریب میں مولانا مفتی احمد ثمال صاحب رشادی ,مولانا مفتی سید سعید صاحب باقوی,مولانا قاری امتیاز احمد صاحب رشادی اپنے علمی تاثرات پیش کریں گے۔
اس ادبی نشست کا دوسرا اہم حصہ مشاعرہ ہوگا، جس میں ممتاز شعرائے کرام اپنا کلام پیش کریں گے۔ مشاعرے میں شریک ہونے والے شعراء میں منیر احمد جانی، ماہر منصور، اسلم بنارسی، ندیم فاروقی، شیخ حبیب، ڈاکٹر منظور نعمان، غفران اجنبی، ڈاکٹر ارشد صادق، جمیل احمد ملنسارؔ اور سردار وہاب دانش شامل ہیں۔
اہلِ علم، ادباء، شعراء، طلبہ، اساتذہ اور ادب دوست حضرات سے اس یادگار علمی و ادبی تقریب میں شرکت کی اپیل
الاصلاح، بنگلور
موبائل:
9845498354
9845498354

Comments
Post a Comment