١٥/ذی الحجہ ١٤٤١ھ
٦/اگست ٢٠٢٠ء
از:- مفکر اسلام حضرت مولانا
سید ابو الحسن علی حسنی ندوی
=======
ہندوستانی مسلمان
"ہندوستانی مسلمان آج کل ایک آزمائش کے دور سے گذر رہے ہیں، اور ان کو اپنی قومی زندگی میں چند دشواریوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان مشکلات میں بعض خود ان کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہیں، اور بعض ماضی کا ورثہ اور پچھلی تاریخ کا "بقایا" ہے، کچھ دشواریاں ایسی ہیں جو ان حوادث و واقعات کی پیدا کردہ ہیں، جو چند برس قبل ہندوستان میں پیش آئے، لیکن اس میں شک نہیں کہ راہ کی یہ دشواریاں عارضی ہیں، اور ہمارے دیکھتے دیکھتے ابتلا کا یہ موسم گذر جانے والا ہے، بشرطیکہ مسلمان صبر وضبط سے کام لیں اور مسائل کو ٹھنڈے دماغ سے حل کرنے کی کوشش کریں، اور ان کو ایک صاحب فکر، متوازن دماغ، حقیقت پسند لیکن جری و بے خوف قیادت (لیڈر شپ) میسر آجائے."
(ہندوستانی مسلمان ایک تاریخی جائزہ: ١٨١-١٨٢)
-:انتخاب وپیشکش:-
محمد ارمغان ندوی
دار عرفات، تکیہ کلاں رائے بریلی
3
No comments:
Post a Comment